President 5th Pillar Meeting with Arif Shah
ففتھ پلر پاکستان اور الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی ملاقات گزشتہ روز امانہ مال میں ففتھ پلر کے دفتر میں ہوئی جس میں میڈیا کے نامور پروگرامز کے پرڈیوسرز نے شرکت کی ملاقات میں صدر ففتھ پلر، عابد علی بٹ، نائب صدر، نجم مزاری، ممبرز کور کمیٹی محمد علی اور ڈائریکٹر امریکن لائسٹف سکولز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عابد علی بٹ نے ففتھ پلر کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت معاشی حالات ہر نئے دن کے ساتھ برے سے برے ہوتے جارہے ہیں اور یہی وقت ہے کہ حکومت پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر ملک میں معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔ ففتھ پلر کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر مظبوط بنانا ہے اس مقصد کے لیے حکومت کو جو چاہیے اس کے لیے ففتھ پلر کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔ ایمپرا کے صدر سیدکرار کاظمی نے ففتھ پلر کے اقدامات کو سرِاہاتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
Categories